مصر میں خراب اقتصادی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہو رہے
مظاہروں کے دوران کم سے کم 130 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے
مطابق دارالحکومت قاہرہ میں مظاہرے کے دوران امن و قانون کے لئے تعینات
پولیس نے مبینہ طور پر 39 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ بندرگاہی شہر سوئیزمیں
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ قاہرہ سے
70 کلومیٹر دور بحیرہ صوبے
میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور ربر کی گولیاں
چلائیں۔ ایک گروپ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور صدر عبدا لفتاح السیسي کی مخالفت میں
سوشل میڈیا پر مظاہروں میں شامل ہونے پر زور دیا تھا۔ مصر میں 2013 میں صدر
محمد مرسی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بغیر اجازت مظاہروں پر پابندی لگا
دی گئی ہے۔